کرونا وائرس، قذافی سٹیڈیم کے اطراف کاروبار شدید متاثر

کرونا وائرس، قذافی سٹیڈیم کے اطراف کاروبار شدید متاثر

  

لاہور(افضل افتخار)ملک بھر میں کرونا وائرس نے ہر شعبہ کو شدید متاثر کیا ہے وہی پر کھیلوں کی سر گرمیاں بھی معطل ہوکر رہ گئیں ہیں اور کھلاڑی بھی کشمکش کا شکار ہیں قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں واقع دکانیں پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی بند کردی گئیں تھیں اور کاروبار نہ تھا مگر اب کرونا کے باعث بھی یہاں پر کاروباری سر گرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں اس حوالے سے قذافی سٹیڈیم کے اطراف کاروبارکرنے والی شخصیات نے کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ہمارا کاروبار پہلے ہی نقصان میں تھامگر اس کے باوجود ہم اس بات پر خوش تھے کہ میچز تو منعقد ہورہے ہیں اور کرکٹ شائقین میں اس حوالے سے جوش و خروش بھی تھا مگر اب کرونا کی وجہ سے جہاں پر کھیلوں کی سر گرمیاں اور خاص طور پر پی ایس ایل میچز ملتوی کردئیے گئے ہیں پوری قوم کی طرح ہم بھی اس پر افسردہ ہیں کرونا نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کردیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم تو دعا گو ہیں کہ کاروبار کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سر گرمیوں کا بھی باقاعدہ جوش و خروش سے آغاز ہوسکے۔ عوام شاپنگ کے لئے نہیں آرہے اور اس سے ہمیں خسارہ کا سامنا ہے حکومت کو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے کاروباری زندگی متاثر نہ ہوں ہم حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -