ضلعی انتظامیہ کورونا کے حوالے سے متحرک ہے،دانش افضال

  ضلعی انتظامیہ کورونا کے حوالے سے متحرک ہے،دانش افضال

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کا کورونا وائرس کے مریضوں کو 14 روز کے لئے علیحدہ رکھنے کا کام جاری ہے اوراس سے قبل ضلعی انتظامیہ لاہور مانگا منڈی، کالا شاہ کا کو اور ہسپتالوں میں بھی کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو 14 روزہ رکھنے کے لئے انتظامات کر چکی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے نشتر پارک کا دورہ کیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کورونا وائرس کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے اور تمام تر اقدامات اٹھا رہی ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور نے سیکشن 144 پر سختی سے عمل درامد کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز تمام کھلے تعلیمی اداروں، ٹیوشن سنٹرز کی انتظامیہ پر فوری مقدمات درج کروائے۔

انہوں نے مون مارکیٹ، برکت مارکیٹ، سمن آباد اور وحدت روڑ پر ٹیوشن سنٹرز پر سخت نظر رکھنے کی ہدایت کی۔لاری اڈوں پر کرونا وائرس کے حوالے سے تمام تر اقدامات لیے گئے ہیں۔سکائی وے ٹرمینل، فیصل موور، نیازی ٹرمنیل اور دیگر کی بسوں کو دھویا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہینڈ واشنگ اور مسافروں کی سکریننگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اور ڈی او لاری اڈہ کو کروونا وائرس کے حوالے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔کامسٹ یونیورسٹی کے داخلہ سیکشن کو کھلا رکھنے پر کاروائی کی گئی۔انتظامیہ کے خلاف مقدمہ کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔کاروائی اے سی رائے ونڈ عدنان رشید نے کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بھی ماڈل ٹاؤن برکت مارکیٹ میں تعلیمی اداروں کی چیکنگ کی۔اسی طرح اے سی کینٹ مرضیہ سیلم نے گلفرین نرسنگ کالج کے خلاف کاروائی کی۔نرسنگ کالج کھلا پایا گیا۔انہوں نے اس کو فوری طور پر خالی کروا دیاہے ڈی سی لاہور دانش افضال نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو منڈیوں میں دورے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ افسران منڈیوں میں پھلوں و سبزیوں کی سپلائی کو چیک کریں اورمنڈیوں میں ہینڈ واش کے لیے کاونٹرز کو چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں کروونا وائرس سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کی مناسب آگاہی کو جاری رکھا جائے۔اے سی سٹی تبریز مری نے ملتان روڑ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پھلوں و سبزیوں کی ڈیمانڈ و سپلائی نارمل ہے۔منڈی میں ہینڈ واش کے لیے کاونٹرز کا قیام کیا گیا ہے اورمنڈی میں بینرز و سٹیمرز سے مناسب آگاہی کی جا رہی ہے۔منڈی میں تجاوزات کرنے پر دو افراد کو گرفتار کروا دیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -