ہاتھوں کو ہی نہیں،اپنا موبائل بھی صاف کرنا ضروری،شنیرا اکرم
کراچی(آئی این پی)سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے بچا کیلیے موبائل فون کو بھی صاف رکھنے کا اورصفائی کاخصوصی خیلا رکھنے کامشورہ دیدیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ صرف ہاتھوں کو دھونا ضروری نہیں، موجودہ صورتحال میں ہر شخص کو اپنا موبائل فون بھی روز صاف کرنا چاہئے، شنیرا اکرم نے اس کپڑے کی تصویر بھی شیئر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنا موبائل فون صاف کیا اور اس پر خاصی گرد جمی بھی نظر آئی۔
شنیرا اکرم نے لکھا جراثیموں کی وجہ سے صرف ہاتھوں کو ہی دھونا ضروری نہیں، آپ کتنی مرتبہ اپنے موبائل فون کو ہاتھ میں پکڑتے ہیں اور کان پر لگانے کیلیے چہرے کے قریب لے جاتے ہیں؟ خود بھی یہ کام کرنے سے پہلے میرے خلاف کوئی فیصلہ نہ کیجئے گا۔