جنوبی پنجاب کے نام پر نیا کھیل شروع ہو گیا،سعدیہ تیمور

Mar 19, 2020


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صو بہ بنانے کے نام پر نیا کھیل شرو ع ہوگیا ہے، عمران خان کی وجہ سے تحریک انصاف میں اختلافات شروع ہوگئے ہیں،جنوبی پنجاب کو حقوق دلانے کا نعرہ لگانے والے تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے قائدین معمولی مفاد پر لڑرہے ہیں،عمران خان کی جنوبی پنجاب کے نام پر سیاست پھر ناکام ہوگی،ماضی میں بھی وہ جنوبی پنجاب کے نام پردکانداری چمکاتے رہے، جنوبی پنجاب کی حالت خیبرپختون خواہ سے بہتر ہے۔

،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دو رمیں پنجاب میں شفاف منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی گئی، مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے ان گنت منصوبے شروع کئے ہر منصوبہ میں عوام کی رقم بچا کر نیا ریکارڈ قائم کیا گیا،شہبازحکومت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں کی گئی بچت کی ہر کوئی تعریف کررہا ہے، معدنیات میں اربوں روپے بچائے گئے،ماضی میں کئی منصوبے کوتاہی کی وجہ سے التوا کاشکار رہے لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوتے ہی ان منصوبوں کو شروع کیا اور انہیں مکمل کیا،

مزیدخبریں