تمام بیماریوں سے بچاؤ کا واحد حل صفائی ہے،بلال سلیم

  تمام بیماریوں سے بچاؤ کا واحد حل صفائی ہے،بلال سلیم

  

لاہور(پ ر) سر براہ سنی تحریک علامہ محمد بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ تمام بیماریو ں سے بچا ؤ کا حل صفا ئی ہے،کرونا وائر س پر ملک میں سنسی پھیلانے کی بجائے مو ثر احتیا طی تدا بیراپنانے کی ضرور ت ہے،تمام مہلک بیماریو ں سے نجا ت او ر و با ئی امرا ض سے محفو ظ رہنے کیلئے صفا ئی کااہتمام کیاجائے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے اپنی ویڈ یو خطا ب میں کیا۔

انہو ں نے کہاکہ معاشرے میں شرم وحیا کو فروغ دیا جائے اس لیے کہ حیا ایمان کی ایک شاخ ہے باحیا معا شرہ ہر طر ح آ فت او ر مصیبت سے محفو ظ رہتاہے۔ انہو ں نے کہاکہ تمام بیماریوں سے محفو ظ رہنے اور نجات پانے کا بہتر ین طریقہ اللہ کی حدو د کی پا بندی کر نا ہے، اللہ کے حرام کرنے والی اشیا ء کوحرام سمجھا جائے اور اللہ کے حلا ل کرنے والی اشیا ء کوحلا ل سمجھا جائے تو انسان کسی بیماری یا مہلک وائر س کا شکارنہیں ہو تا۔ انہو ں نے کہاکہ سنی تحریک سے وا بستہ تمام علما ء اکرام مشا یخ و عظام، آئمہ مساجد، قراء، اسا تذہ اورزندگی کے تمام شعبہ جا ت سے تعلق رکھنے والے حضرا ت کرو ناوائر س سے بچا ؤ کی تدابیراور حفا ظتی اقدامات سے عوام کو آ گاہ کریں اور اسلامی طرز عمل اپنانے پر زور دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -