آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان

آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل سے معاہدہ ختم کرنے کا امکان

  

سڈنی( آن لائن)انڈین پریمیر لیگ(آئی پی ایل) کے لیے آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے کنٹریکٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلا کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بھارت آمد پر سوالیہ نشان لگ چکاہے۔ بھارتی بورڈ نے 15 اپریل تک آئی پی ایل مقابلوں کو موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔فاسٹ باولر پیٹ کمنز،سابق کپتان سٹیوسمتھ،ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈوارنراورآل راؤنڈرگلین میکسویل سمیت 17 آسٹریلوی کرکٹرز نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاہدے ختم کرنیپرغور کررہیہیں۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے انفرادی حیثیت میں آئی پی ایل کی فرنچائزز سے معاہدے کر رکھے ہیں جس کے باعث ہم انہیں براہ راست کوئی ہدایات نہیں دے سکتے لیکن موجودہ صورت حال میں مشورہ ضرور دے سکتے ہیں، آئی پی ایل میں کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ خود کرکٹرز نے کرنا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -