منافع خوروں اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، 16گرفتار

    منافع خوروں اور منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی، 16گرفتار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی۔ انہوں نے کہا کہ 349 مقامات کو چیک کیا گیا،44 خلاف ورزیاں پائی گئیں،75 ہزار 500 روپے کے جرمانے،14 ایف آئی آر اور16 افراد کو حراست میں لیکر 03 کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔دریں اثناء منی پٹرول یونٹس کے خلاف کارروائیوں کے دوران تحصیل سٹی میں 03 غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور2 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کرتے ہوئے مقدما ت درج کرا دیے۔تحصیل کینٹ میں ڈی ایچ اے فیز 08 میں 01 منی پٹرول مشین کو ضبط کر لیا گیا اوردکان کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ منی پٹرول یونٹس اور غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -