ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویس ایشن نے تمام ایونٹس ملتوی کردیے

ڈسٹرکٹ ہاکی ایسویس ایشن نے تمام ایونٹس ملتوی کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وائرس وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہاکی کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی کر دیئے ہیں۔ کانگرس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان ڈے ہاکی ٹورنامنٹ، نصیر بندہ ہاکی ٹورنامنٹ سمیت تمام ایونٹس ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان حالات بہتر ہونے کی صورت میں کیا جائے گا۔