کرونا وائرس، قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی

کرونا وائرس، قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے کرونا وائرس کے باعث 13 ویں قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ملتوی کردی ہے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ نے بتایاکہ یہ چیمپیئن شپ 25 سے 30 مارچ تک سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کراچی میں کھیلی جانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے ملک حکومت کی جانب سپورٹس سرگرمیاں 15 اپریل تک معطل کرنے پر چیمپیئن شپ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد حسین چٹھہ نے کہا کہ ہماری طرف سے چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی تیاریاں مکمل تھیں لیکن کرونا وائرس کے باعث یہ چیمپیئن شپ کو ملتوی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات سازگار ہوتے ہی سندھ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے مشورے سے دوبارہ چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کیا جائیگا۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر خواجہ احمد مستقیم ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے باؤلز حصہ لیں گے اور چیمپیئن شپ میں 11 کیٹگریز کے مقابلے رکھے ہیں جن سنگلز پروفیشنل، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، ایمچور، ڈیف، لیڈیز، انڈر12، میڈیا، انٹر سکول، انٹر کالج اور انٹر یونیورسٹی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -