پنجاب یونیورسٹی،ملازمین کی سہولت کیلئے میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

پنجاب یونیورسٹی،ملازمین کی سہولت کیلئے میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

  

لاہور(پ ر) پنجاب یونیورسٹی میں ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 11 رکنی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ہیں۔ کمیٹی میں یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ناصر رحمت اور سینئر نئاب صدر محمد شاہد سمیت دیگر ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، پروفیسر ڈاکٹر انور چودھری، پروفیسر ڈاکٹر عابدہ لطیف، پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک،مسٹر جاوید، رجسٹرار، خزانہ دار اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شامل ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ناصر رحمت نے میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل دینے پر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اور امید ظاہر کی ہے کہ کمیٹی ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -