بلال بھاٹی انٹر اسکول کالج کرکٹ ٹورنامنٹ النادی البرہانی نے جیت لیا

بلال بھاٹی انٹر اسکول کالج کرکٹ ٹورنامنٹ النادی البرہانی نے جیت لیا

  

کراچی (اے پی پی) بلال بھاٹی انٹر اسکول کالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں النادی البرہانی نے کامیابی حاصل کرلی۔ حسین معیز کو مین آف دی فائنل قرار دیا گیا جبکہ حارث بن طاہر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہے۔ باب وولمر کرکٹ کلب اینڈ اکیڈمی کے زیر اہتمام 7 واں بلال بھاٹی انٹر اسکول کالج کرکت ٹورنامنٹ النادی البرہانی اسکول سسٹم نے نکسر کالج کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔۔ کے سی سی اے کے سابق صدر اور پی سی بی گورننگ باڈی کے سابق رکن پروفیسر اعجاز فاروقی نے بحیٹیت مہمان خصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اعجاز فاروقی نے دوران خطاب کہا کہ ہم کلب کرکٹ کے ساتھ اسکول و کالج کرکٹ کو بھی مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔

مسلسل 7 ٹورنامنٹ کرانے پر پروفیسر اعجاز فاروقی نے شاہد نواب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کے سی سی اے کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری محمد توصیف صدیقی نے کھلاڑکوں کو کھیل کے ساتھ اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کرنے کی تلقین کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -