واپڈاٹاؤن اور ککے زئی سکیم میں بند راستو ں کو کھو ل دیاگیا
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے عملے نے ڈائریکٹر بشری نصیر کی زیر نگرانی منظور شدہ رہائشی سکیموں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا ہے۔واپڈا ٹاؤن فیز ٹو‘ این بلاک اور ککے زئی سکیم میں دیواریں اورگیٹ گرا کر غیر قانونی طور پر بند کئے گئے راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آرمی ویلفیئر سوسائٹی فیز ٹو‘ چنار کوٹ اور نیسپاک فیز تھری‘ سائٹ ٹو میں کھلی جگہ‘ پارک سائٹ‘ پبلک بلڈنگ پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر تے ہوئے تقریبا 22کنال اراضی وگزار کروالی ہے۔