زہریلے پانی سے کاشتکاری، تربوز کی فصل پر ٹریکٹر چلا دیے گئے

    زہریلے پانی سے کاشتکاری، تربوز کی فصل پر ٹریکٹر چلا دیے گئے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے والوں کے خلاف تیزی سے کارروائی کر رہی ہے ۔ہڈیارہ گاؤں میں 10 ایکڑ پر تربوزکی فصل کو تلف کروا دیا اور20ٹیوب ویلز کو مسمار کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ نہر اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔

اے سی کینٹ نے کہا کہ ایف آئی آر کا اندراج کروایا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ٹریکٹر اور دیگر مشینری کی مدد سے سبزیوں کو تلف کر دیا گیا اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -