فیاض الحسن چوہان کا بیان قابل مذمت ہے،اشبہ کامران

فیاض الحسن چوہان کا بیان قابل مذمت ہے،اشبہ کامران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سی ای او فریش فاؤنڈیشن، سوشل اایکٹوسٹ اور معذور بچوں کے والدین کی نمائندہ اشبہ کامران نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کا بیان اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے،معذور بچوں کے والدین کی تذلیل کرنے کا انہیں کوئی حق نہیں۔پہلے بات کر لو اور پھر معافی مانگ لو،کیا ریاست مدینہ میں ایسا ہوتا ہے۔یہ اللہ کے کاموں میں دخل کرنے والے کون ہوتے ہیں۔وزیراعلی پنجاب اور فیاض الحسن چوہان سے 24 گھنٹوں میں استعفے لئے جائیں اب کوئی معافی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاعثمان بزدار نے ایسے شخص کو اپنی ٹیم میں کیوں رکھا ہوا ہے، فیاض الحسن چوہان عثمان بزدار کی زبان بول رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں معذور نہیں بلکہ سپیشل پرسن کہنے کا کہا گیا ہے انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے جس کی سزا ملنی چاہیئے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ پریس کانفرنس میں بیٹھی ڈاکٹر یاسمین راشد خاموش رہیں جو ان کی مجرمانہ خاموشی ہے24 گھنٹے سے زائد وقت گزر گیا لیکن وزیراعلی پنجاب نے کچھ نہیں کیااگر دونوں کے استعفے نہ آئے تو ہم سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم اقوام متحدہ کو خط لکھیں گے۔الیکشن کمیشن فیاص چوہان کر نااہل قراردے۔

الیکشن کمیشن فیاض الحسن چوہان کو ہمیشہ کے لئے عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دے