وکلاء وفد کی کامل آغا کے ساتھ ملاقات،(ق) لیگ میں شمولیت

  وکلاء وفد کی کامل آغا کے ساتھ ملاقات،(ق) لیگ میں شمولیت

  

لاہور( جنرل رپورٹر) لاہور سے تعلق رکھنے والے وکلاء چوہدری سہیل شمشاد ایڈووکیٹ، سید حسنات زاہدایڈووکیٹ،محمد بصیر احمد ایڈووکیٹ، شہزادی ثروت جاویدایڈووکیٹ،صدف فاضل ایڈووکیٹ کے علاوہ سماجی رہنماؤں محمد عادل امتیاز شیخوپورہ،عارف رشید،احمد حسن،محمد عمران حسن،عمر حسن اوکاڑہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

،اس موقع پر مسلم لیگ لائیرزونگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ، مسلم لیگ شعبہ خواتین کی رہنما صفیہ اسحاق بھی موجود تھیں شمولیت اختیار کرنے والوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے مکمل ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -