کرونا وائرس دینی احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

کرونا وائرس دینی احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ کرونا وائرس قرآن وسنت کے احکامات سے روگردانی کا نتیجہ ہے۔ مدینہ کی ریاست کے دعویدار حکمران قرآن و سنت کے نظام کو ملک میں عملی طور پر نافذ کریں۔اسلام کے سنہری اصولوں اور ضابطے حیات کو اپنا نے سے ملک و قوم کے مسائل اور کرونا وائرس جیسی بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور مختلف سیاسی و سماجی وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کا شرح سود میں 75 پوائنٹس کمی کا اعلان مصبیت زدہ قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔

 پوری دنیا میں شرح سود کو ختم کیا جارہا ہے جبکہ اسلامی ریاست میں شرح سود کو ختم کرنے کی بجائے اس کو لوگوں پر مسلط کیا جارہا ہے جوقابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے پتہ ہونے کے باوجود حکومت کا کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرناحکومتی نااہلی کو ثابت کرتا ہے اگر حکومت نے بروقت اور قبل از اقدامات کیے ہوتے تو آج مدارس، تعلیمی ادارے، دفاتر اور بازاروں کو بند کرنے کی نوبت نہ آتی اور عوام میں شدید خوف و ہراس نہ پایا جاتا