بیماریوں سے بچنے کیلئے صفائی کے اصولوں پر عمل کیا جائے،ملک نعیم

  بیماریوں سے بچنے کیلئے صفائی کے اصولوں پر عمل کیا جائے،ملک نعیم

  

لاہور (سٹی رپورٹر)صدر الخدمت گروپ بازا ر صداں کاراں اور نائب صدر آل پاکستان انجمن تاجران لاہور ملک نعیم نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا۔کرونا کے مریض کے زیر استعمال ٹشو پیپرز اور دوسری اشیا ء کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے جبکہ کھانسی یا چھینک آنے پر منہ اور ناک کو ٹشو یا رومال سے ڈھانپ کر رکھا جائے۔

بخار، کھانسی کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر یا ہسپتال سے رابطہ کریں۔ نزلہ، زکام اور سانس میں رکاوٹ محسوس ہو تو دفتر یا سکول، کالج جانے سے پرہیز کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -