کرونا سے بچنے کیلئے محتاط طرز زندگی اپنانا ہو گا،اظہر گلشن

    کرونا سے بچنے کیلئے محتاط طرز زندگی اپنانا ہو گا،اظہر گلشن

  

لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی صدر ملک خالد محمود،شیخ عمر حیات،حافظ عابد علی،خوشنود بٹ،شیخ فضل الہی،راؤ محمد اکرم،چوہدری عظمت،ملک نثار کھوکھر،اظہر کاظمی، اختر خان نیازی،سید مبشر علی نے شرکت کی،شرکاء نے کہا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے اس کے تدارک اور اس سے حفاظت کے لئے محتاط طرز زندگی گزارنے کو ترجیح دینا ہو گی۔ہم تاجر برادری کرونا وائرس کے خلاف پوری قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں،اللہ کی ذات پر بھروسہ رکھیں،یہ ایک امتحان ہے جس سے ہم سب کو اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے گزرنا ہے۔زندگی اور موت کرونا کے ہاتھ نہیں ہے بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

اس لئے لوگ گھبرانے کی بجائے اپنے روز مرہ معمولات میں تھوڑی تبدیلی کریں۔انشاء اللہ بہت جلد پوری دنیا سے اس وباء کا خاتمہ ہو جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -