شہید مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں،کاشف اقبال

  شہید مقدس اوراق کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے جائیں،کاشف اقبال

  

لاہور(پ ر)شہیدمقدس اوراق کی حفاظت کے لئے سرکاری اورعوامی سطح پراقدامات کئے جائیں اورتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ شہید مقدس اوراق کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔حکومت سرکاری سطح پرآگاہی مہم چلائے۔قرآن پاک کی تلاوت سب سے زیادہ کی جاتی ہے گھروں مدرسوں اورسکولوں میں اعلیٰ کاغذ پرطبع شدہ قرآن مجید، سپارے اورقاعدے پڑھے جاتے ہیں اس لئے تمام تر احتیاط کے باوجود ان کی شہادت کااحتمال رہتا ہے۔مقدس اوراق کی شہادت کاگراف کم کرنے کے لئے مقدس اوراق کی حفاظتی اوراحتیاطی تدابیر کامضمون تعلیمی نصاب کاحصہ بنایاجائے ان خیالات کااظہارانجمن ناشران قرآن پاک کے صدرکاشف اقبال نے کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور کے سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ جوکتاب پڑھی جاتی ہے وہ قرآن پاک ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -