کراچی،کورونا کا مشتبہ مریض پولیس کی آمد پر فرار

  کراچی،کورونا کا مشتبہ مریض پولیس کی آمد پر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں ایک گھر میں آئے ہوئے مہمان میں کورونا وائرس کا شک ہونے پر مالک مکان اور اہل محلہ نے پولیس کو بلالیا، مشتبہ مریض پولیس کی آمد سے قبل فرار ہوگیا۔ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاون شاکر حسین کے مطابق اہل محلہ اور گھر کے مالکان کی جانب سے کورونا وائرس کے شک میں کوئی صداقت نہیں، محمد علی ایک روز قبل گوادر سے کراچی آیا تھا اور وہ لاڑکانہ کا رہائشی ہے۔پولیس کے مطابق محمد علی جلد لاڑکانہ روانہ ہوجائے گا جبکہ پولیس نے اس ڈاکٹر سے بھی رابطہ کیا ہے جس سے محمد علی نے ملاقات کی تھی۔ڈاکٹر نے بھی محمد علی میں کورونا وائرس نہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔