مرکزی بینک سمیت تمام معاشی ٹیم تبدیل کی جائے،محمد فائق شاہ

مرکزی بینک سمیت تمام معاشی ٹیم تبدیل کی جائے،محمد فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری مانیٹری پالیسی کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں شرح سود زیرہ فیصد ہونی چاہیئے،سود ایک کھلی جنگ ہے اور اسلامی بینکنگ کانظام رائج کیا جائے، دنیا کپیٹل ازم سے تنگ آکر اسلامک بینکنگ اور فنانس کی طرف آرہی ہے مگر ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہونے کے باوجود حقیقت سے آنکھیں چرا رہے ہیں اور وہ حکمران جو ریاست مدینہ کا دعویٰ کررہے ہیں خود سودی کاروبار و معیشت کو فروغ دے رہے ہیں شرح سود ختم کرنے کی بجائے عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے مانیٹری پالیسی سے مارکیٹ کی توقعات پر پانی پھیر دیا گیا ہے پیدواری معیشت کو شدید جھٹکا لگا وہی کچھ دہرایا گیا جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے وقت کیا گیا تھا۔موجودہ شرحِ سود میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ہم اسے مکمل مسترد کرتے ہیں خام تیل کی قیمتوں میں دنیا بھر میں کمی ہو رہی ہے مگر حکومت عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے رہی جو سرا سر زیادتی اور ظلم ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ حالات میں عوام کو ذخیرہ اندوزوں دواؤں کی عدم دستیابی سے بچایا جائے۔