کڑے وقت میں قوم اجتماعی توبہ اور استغفار کرے،خالد محمود ادریس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اہلحدیث یوتھ فورس سندھ کے صدر خالد محمود ادریس نائب صدر ابوبکر ارشد اور جنرل سیکریٹری اصغر نعمانی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس اللہ کا عذاب ہے اس کڑے وقت پر قوم اجتماعی توبہ اور استغفار کرے حکومت اور تمام جماعتیں متحد ہوجائیں اور عوام کی رہنمائی انہوں نے علامہ ساجد میر اور حافظ سید کریم کو بلا مقابلہ امیر اور جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ان کی قیادت میں مرکز جمعیت اہلحدیث مزید فعال اور مستحکم ہوگی اور نفاذ اسلام کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔