سندھ میں لاک ڈاؤن سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

سندھ میں لاک ڈاؤن سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کے بعد حکومت سندھ کی جانب سے کیے گئے لاک ڈان سے شہریوں کو پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔کرونا نے 150 سے زائد ممالک میں دہشت کے بعد سندھ میں بھی اثرات دکھانا شروع کردیئے ہیں جس کے بعد سندھ حکومت نے اسکولز، شادی ہالز اور ہوٹلز سمت دیگر کاروباری مراکز کو 15 دن کیلئے بند کرنے کے احکامات دے دیئے۔شہریوں کا کہنا ہے جزوی لاک ڈان سے غریب طبقہ اور روز کی دہاڑی پر کام کرنے والے افراد کافی ہریشان ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اس پریشانی کے وقت میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے، کاروباری مراکز بند ہونے سے لوگ بے روزگار ہورہے ہیں۔