سندھ: صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بندکردی گئیں

  سندھ: صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بندکردی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں کرونا وائرس کے خدشات اورحفاظتی اقدامات کے تحت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردی گئی ہیں۔ کے ایم سی کے تمام 14 اسپتالوں کی اوپی ڈیز بھی بند ہیں تاہم ایمرجنسی وارڈز کھلے رہیں گے۔کرونا وائرس کے پھیلا کی روک تھام کے لیے صوبے بھر کیسرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیزبند ہیں۔۔علاج کیلییآنیوالیمریض مایوس ہوکرگھروں کولوٹ رہے ہیں۔ شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں 6 سے10ہزار آٹ ڈورمریض آتیہیں۔دریں اثنا سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں آپریشنز بھی تا حکم ثانی روک دیئے گئے ہیں تاہم ایمرجنسی سرجریز کی جائیں گی۔اس کے علاوہ کراچی میں ڈائریکٹر ہیلتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ نجی اداروں نے بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ حسین لاکھانی اسپتال نے 100 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنانے کا اعلان کردیا۔ آئسولیشن وارڈ میں کرونا سے متاثرہ مستحق مریضوں کا علاج مفت کیا جائیگا۔ آئسولیشن وارڈمیں وینٹی لیٹرزاوردیگرمشینری بھی دستیاب ہوگی۔ چیئرمین حسین لاکھانی اسپتال نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں حکومت کیساتھ ہیں،کوشش ہے کہ زیادہ مریضوں کوعلاج کی سہولت دیسکیں۔چیئرمین حسین لاکھانی اسپتال نے مزید بتایا کہ لانڈھی میں کارڈیو ویسکولر اسپتال میں بھی آئسولیشن وارڈ بنا رہے ہیں۔کرونا اتنا خطرناک نہیں ہے جتنا بنا دیا گیا ہے۔