(ن)لیگ بزنس فورم کا ڈسکاؤنٹ ریٹ میں معمولی کمی پر اظہار تشویش

    (ن)لیگ بزنس فورم کا ڈسکاؤنٹ ریٹ میں معمولی کمی پر اظہار تشویش

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے مرکزی صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر مرزا اشتیاق بیگ نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں محض 75 بیسز پوائنٹ کی معمولی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے سے شدید مایوسی کا شکار ہوئی ہے کیونکہ بزنس کمیونٹی کا ڈسکاؤنٹ ریٹ کو کم از کم 200 بیسز پوائنٹ کم کرکے 11.25 فیصد کی سطح پر لانے کا مطالبہ تھا۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا کے 20 ممالک کے مرکزی بینکوں نے کورونا وائرس اور معاشی بحران کے پیش نظر اپنے ڈسکاؤنٹ ریٹ میں خاطر خواہ کمی کی ہے اور امریکہ کا فیڈرل ریزرو بینک میں کمی کرکے زیرو پر لے گیا ہے، ایسے میں اسٹیٹ بینک نے 0.75 مارک اپ کم کرکے اسٹاک ایکسچینج اور ملکی معیشت کو سپورٹ کرنے کا نادر موقع کھودیا ہے۔ اشتیاق بیگ نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں وہ واحد ملک ہے جہاں ڈسکاؤنٹ ریٹ دوسرے ممالک کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -