مدرسہ اسلامیہ منبع العلوم گرم چشمہ میں تقریب ختم بخاری شریف کا انعقاد

  مدرسہ اسلامیہ منبع العلوم گرم چشمہ میں تقریب ختم بخاری شریف کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مدرسہ اسلامیہ منبع العلوم گرم چشمہ منگھو پیر میں تقریب ختم بخاری شریف منعقد ہوئی مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر محمد عادل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت 30ہزار دینی مدارس ہیں جہاں ساڑھے تین کروڑ طلباء فری تعلیم، فری رہائش اور طعام حاصل کررہے ہیں یہ دنیا کی سب سے بڑی این جی او ز ہیں مدارس قوم کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، مدارس کا کردار غیر معمولی ہے مدارس کا موزانہ سرکاری اسکولوں سے نہیں کیا جاسکتا، سرکاری اسکولوں میں سندیں فروخت ہیں جبکہ مدارس میں سند یں برائے فروخت نہیں مدارس میں تعلیم برائے فروخت نہیں اور نہ ہی علماء کرام برائے فروخت ہیں مدارس اللہ کے دین کو دنیا کے چپے چپے پر پھیلا رہے ہیں یہ اللہ کا فضل ہے مہتمم اعلیٰ مولانا محمد نصیب مینگل نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارک باد دی شیخ الحدیث مولانا غلام مصطفی جمالی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا تقریب میں فارغ ہونے ٹوٹل 229طلباء کی دستار بندی ور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں تقریب میں سابق وزیراعلیٰ نصیر مینگل، مولانا الٰہی بخش فاروقی، یار محمد گبول، مولانا ادریس، قاری محمد جان مینگل، علاقہ معززین اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -