انسانوں نے پوری زمین کو ظلم و ستم سے بھر دیا ہے،اسحاق منصوری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ناظم پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحق منصوری نے علماء کرام اور ماہرین تعلیم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انسانوں نے پوری زمین کو ظلم و ستم سے بھردیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں واضح طور پر خبردار کردیا ہے کہ وہ ایسی صورت میں ظالم انسانوں کے ساتھ پوری پوری آبادیوں کو کبھی قحط کبھی زلزلے اور کبھی وبائی امراض میں گرفتار کردیتا ہے تاکہ اس کے بندے ظلم و ستم سے توبہ کر کے اس کی طرف لوٹ آئیں۔ آج سب سے ذیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ پوری دنیا کے بڑے بڑے ادارے اقوام متحدہ بڑے ممالک جیسے چین، امریکا اور بھارت اور ظالم حکمراں ظالم سرمایہ دار کارخانے دار وڈیرے سردار سیاسی لیڈر یہ سب اور عوام مل کر انفرادی طور پر اور اجتماعی طور پر اللہ تعالیٰ کے حضور گڑ گڑا کر توبہ کریں۔ اللہ تعالیٰ رحمن اور رحیم ہیں وہ ضرور اپنے بندوں کی توبہ قبول کر کے کورونا وائرس سمیت بے شمار مصیبتوں سے اپنے بندوں کو نجات دینے کو تیار ہے بس دوڑو اپنے رب کی مغفرت بخشش اور رحمتوں کی طرف