گٹکا ماوہ اب بھی سپلائی کیا جارہا ہے، ریاض حیدر
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع وسطی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے کہا کہ شہر میں کرونا وائرس کی وباء پھیلی ہوئی ہے تو دوسری جانب گٹکا ماوہ خریدوفروخت کرنے والے سرگرم ہے، شہر میں پابندی کے باوجود بھی یہ زہر عوام الناس میں سرعام بیچا جارہا ہے، پولیس اہلکار خود اس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، پولیس کی کاروائیاں چھاپہ برائے نام کے مترادف ہیں، جعلی کاروائیاں عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گٹکا ماوا سپلائی کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا تو جاتا ہے مگر چند روز بعد گودام پھر سے دستور کے مطابق کھل جاتے ہیں، گٹکا ماوہ عوام کے لیے مضر صحت ہے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں اس زہر کی مکمل روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کریں تاکہ عوام اس نشے کے لت سے بچایا جاسکے پان، گٹکا، ماوا ایک ایسا سستا ترین زہر بن چکاہے