جعلی ہینڈ سینیٹائزر بیچنے والے ملزم گرفتار

جعلی ہینڈ سینیٹائزر بیچنے والے ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے معروف کمپنیوں کے نام سے جعلی ہینڈ سینیٹائزر بیچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے کمپنی ملازم کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے معروف کمپنیوں کے نام سے جعلی ہینڈ سینیٹائزر بیچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم سفیان سے سینیٹائزر کی چھ سو بوتلیں برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔