کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کرنے ضروری ہے، ریاض خان محسود

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کرنے ضروری ہے، ریاض خان ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خا ن محسود کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق لوگوں میں شعور و آگاہی کے ساتھ ساتھ اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اجلاس میں انتظامیہ کے افسران کے علاوہ ڈی ایچ او ڈاکٹر وحید گل،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سعید الرحمن اور فوکل پرسن ڈاکٹر صغیر المعانی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس کو پھیلانے سے روکنے کے لیے کئے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریپڈ رسپانس ٹیم روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -