ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات28مارچ کو ہوں گے

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات28مارچ کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات28مارچ کو ہوں گے اس سلسلے میں متعدد امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا جے یو آئی کے سابقہ تحصیل کونسلر سینان خان درانی نے نائب صدارت کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائب صدارت کا الیکشن لڑنے کا مقصد وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنا اور وکلاء کے حق کیلئے جدوجہد کرنا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مجھے یقین ہے کہ کامیابی نصیب ہوگی اور وکلاء کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا اور وکلاء مجھ اگر اعتماد کرتے ہیں تو انکے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔