صوابی،کنواں دھسنے سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق

صوابی،کنواں دھسنے سے نوجوان ملبے تلے دب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
صوابی(بیورورپورٹ) موضع کوٹھا میں کھدائی کے دوران پانی کا کنواں بیٹھ جانے سے نوجوان محنت کش ملبے تلے دب جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ موضع کوٹھا کے محلہ حافظ آباد میں ایک نوجوان جان محمد جان ولد شیر محمد پانی کے ایک کنویں کو کھود رہا تھا کہ اس دوران کنواں بیٹھ گیا جس کے ملبے تلے دب جانے سے جان محمد جان جاں بحق ہو گیا مقامی لوگوں نے کنویں کا ملبہ ہٹا کر لاش کو نکالا۔