حکومت تفتان میں سہولیات فراہم کرے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

حکومت تفتان میں سہولیات فراہم کرے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

  

اسلام آ باد (آ ئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تفتان قرنطینہ میں ناکافی انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی حکومت کو تفتان میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کردی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تفتان قرنطینہ میں ناکافی انتظامات کا نوٹس لے لیا اور وفاقی حکومت سے تفتان میں ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ وفاقی حکومت تفتان میں فوری سہولیات فراہم کرے، تفتان قرنطینہ پاکستان میں کورانا وائرس کا مرکز بن رہا ہے، اتنی تعداد میں لوگوں کو ایک ساتھ رکھنے سے وائرس پھیلنے لگا، جن افراد کو وائرس نہیں تھا ان کو بھی ہو جائے گا،حکومت تفتان کو سنجیدگی سے دیکھے، حکومت کو فوری طور پر ہنگامی حالت کا نفاذ کر نا چاہیے،تفتان بارڈر سے آنے والے تمام زائرین کی مکمل اسکریننگ کی جائے،جن زائرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان کو فوری طور پر آئیسو لیشن سینٹرز میں شفٹ کیا جائے اور ان کو مکمل طبی سہولیات دی جائیں،جن افراد میں کورونا وائرس کی علامات نہ ہوں ان تندروست افراد کو ان کے اہل خانہ کے پاس جانے کا بندوبست کیا جائے،کسی بھی قسم کی غفلت سے پورے ملک میں وائرس پھیل سکتا ہے۔

سلیم مانڈوی والا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -