قتل میں ملوث اشتہار ی ملزم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

    قتل میں ملوث اشتہار ی ملزم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ ریگی پولیس کو قتل اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم صداقت علی کو پناہ دینے والے سہولت کار کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے تھانہ ریگی کی حدود پچھلے سال ہونے والے قتل میں ملوث ملزم کو پناہ دیاتھا جس کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ریگی ذاہد عالم خان کو اطلاع ملی کہ تھانہ ریگی کی حدود پچھلے سال ہونے والے قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سفید سنگ میں موجود ہے جس پر ڈی ایس پی ریگی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ریگی اعزاز عالم خان نے پولیس نفری کے ہمراہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ زنی کی گئی جس کے دوران مزاخمت پر اشتہاری ملزم صداقت موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے سہولت کار یاسر ولد شوکت علی سکنہ سفید سنگ کو گرفتار کرلیا،جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -