اسلام آباد ائرپورٹ سے بھاگنے والا کرونا کامریض بنوں میں دھرلیا گیا

اسلام آباد ائرپورٹ سے بھاگنے والا کرونا کامریض بنوں میں دھرلیا گیا

  

بنوں ( بیورروپورٹ)اسلام آباد ائرپورٹ سے بھاگنے والے کرونا وائرس کا مشکوک مریض بنوں میں دھر لیا گیا ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا گزشتہ روز اسلام آباد ائرپورٹ پر دوبئی سے آنے والی فلائیٹ کے مسافروں کی محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کرونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ سکرننگ ہورہی تھی جس کے دوران دو مسافر وں محمد احسن ساکن سرگودھا پنجاب اور محمد اسحاق ولد محمد یوسف خان ساکن مظفر ممہ خیل بنوں کو کرونا وائرس لاحق ہونے پر شک گزر کر کھڑا گیا لیکن وہ کسی بھی طریقے سے وہاں سے نکل کر چلے گئے تھے جس کے پیچھے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو الرٹ کیا گیا گزشتہ دن بنوں سے تعلق رکھنے والے محمد اسحاق کو بنوں شہر میں پاکر گرفتار کرلیا اور ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید الرحمن داؤڑ نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے کر روانہ کردی گئی ہے جو معائنہ کے بعد اصل صورت حال پر مبنی رپورٹ تیار کی جائے گی ۔گھر والوں کے مطابق دونوں میں کسی قسم کا کرونا وائرس نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -