کورونا وائرس، عوامی نیشنل پارٹی نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

کورونا وائرس، عوامی نیشنل پارٹی نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرتمام پارٹی سرگرمیوں کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں محدود کریں تاکہ مہلک وائرس سے بچا جا سکے۔ میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ عام عوام کو بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں کم سے کم رکھیں تاکہ ان کی زندگی کا تحفظ ممکن ہو سکے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کوئی بھی اجتماع منعقد نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی 5 اپریل تک اپنی سیاسی سرگرمیوں کو معطل کررہی ہے، کارکنوں سے درخواست ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔ اس حوالے سے نئی صورتحال کے مطابق پارٹی کا رکنان کو آگاہی دی جائے گی