ہنگو میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری

ہنگو میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع ہنگو سمیت اورکزئی آڈٹ اینڈ اکاونٹس ایسوسی ایشن مطالبات کے حق میں احتجاج جاری۔ہڑتال کے باعث سرکاری ملازمین،کنٹریکٹر ز اور شہری حلقوں کو مشکلات۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنگو سمیت ضلع اورکزئی میں مطالبات کے حق میں آڈٹ اکاونٹس دفاتر میں ملازمین یونین اور ایسوسی ایشنز کی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے،ہنگو ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ہنگو اور کزئی اکاونٹس ایسوسی ایشن کے رہنماوں ظہور احمد،ثناء اللہ اور دیگر نے کہاکہ آڈٹ اکاونٹس میں 100 فی صد،جبکہ سپیشل الاونس 24 فیصد اضافہ سمیت 16 سے 18 تک اپ گریڈیشن کے حوالے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے باوجود حکومت مسئلہ حل کرانے میں سنجیدہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ 2 مارچ سے جاری ہڑتال کی وجہ سے سرکاری ملازمین سمیت عوام مشکلات سے دو چار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسی صورت حقوق کے حصول کیلئے خاموش نہیں بھیٹیں گے۔رہنماوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر فوری عمل در آمد کو یقینی بناکر ملازمین کو حقوق فراہم کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کادائرہ وسیع کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، سمیت ریٹائرڈ ملازمین کی پنیشن ادائیگی ناممکن بنائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -