پی ٹی اے نے بھی موبائل ڈیوائسزبلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا

پی ٹی اے نے بھی موبائل ڈیوائسزبلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کرونا وائرس کے پیش نظر موبائل ڈیوائسزبلاک کرنے کے عمل کو معطل کردیا، آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے مزید 30دن دے دیئے گئے ہیں،رجسٹریشن کے لئے کل وقت 60دن کے بجائے بڑھا کر 90دن کر دیا گیا ہے۔ بدھ کوپی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کوآسانی اور سہولت فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ ان کی مقررہ تاریخوں کے مطابق 19 اپریل 2020سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔قواعد کے مطابق ا یسی تمام موبائل ڈیوائسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بار مقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60یوم کے اندر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔لیکن غیر معمولی حالات کے پیش نظر، ایسے غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18مارچ سے 18اپریل 2020کے درمیان بلاک ہوناتھا، اب انہیں 19اپریل 2020 سے انکی مقررہ تاریخوں کے مطابق بلاک کیا جائے گا۔

موبائل ڈیوائس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -