حکومت کے پاس کرونا کنٹرول کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں، نفیسہ شاہ

حکومت کے پاس کرونا کنٹرول کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے وزیراعظم کے خطاب پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کا خطاب کہیں سے سنجیدہ نظر نہیں آیا،کورونا جیسے مسئلے پر بھی قوم کو دھوکے میں رکھا گیا۔ ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم نے خطاب میں نہ کوئی پالیسی نہ ہی کوئی کورونا وائرس جیسی وبا پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی اختیار کی۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ بس گھبرانہ نھی ہے میرا وزراء ماکس چور نھی ہے، سندھ میں کورونا وائرس کے سب زیادہ کیس رپورٹ ہونے کے باوجود بھی اپنے خطاب میں ایک دفعا بھی سندھ کا ذکر نہ کرنا سندھ کے عوام سے لاتعلقی کا واضح پیغام ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تو ڈاکٹروں کو سیفٹی ڈریس اور دیگر سامان تک نہیں دیاگیا، جس پر ینگ ڈاکٹروں نے ڈیوٹی نہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -