بنوں میں دینی مدارس کورونا وائرس کی وجہ سے بند

بنوں میں دینی مدارس کورونا وائرس کی وجہ سے بند

  

بنوں ( بیورروپورٹ)کرونا وائرس کے حوالے سے حکومتی اپیل پر ضلع بنوں میں 200دینی مدارس کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا اس سلسلے میں علمئا کرام اور دینی مدارس کے مہتممین کا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ منعقد ہوا جسمیں مولانا عبدالرزاق مجددی،مولانا نسیم علی شاہ،مفتی عبدالحمید قریشی،مفتی فرخان رشید،مولانا عبدالرحمن،مولوی فضل الرحمن،قاری حافظ محمد اسماعیل،مولانا ولی اللہ،مفتی محمد انور،مولانا فرمان اللہ اورمفتی عمر فاروق سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت دینی مدارس کی تعطیلات ہیوں گی جبکہ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ یہ مرض پاکستان میں زیادہ نہ پھیل سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -