ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے، عبدالکریم تورڈھیر

ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے، عبدالکریم تورڈھیر

  

پشاور (سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معا ون خصوصی برا ئے کا مرس اینڈ انڈسٹری عبدالکریم تور ڈھیر نے کہا ہے کہ ایکسپورٹرز کے مسا ئل کو ہنگا می بنیا دوں پر حل کرنا ہما ری اولین ترجیعا ت میں شا مل ہے کیو نکہ ایکسپورٹرز ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی ما نند ہو تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز آل پاکستان کمر شل ایکسپورٹرز کی خصوصی دعوت پر گزشتہ روز ایسو سی ایشن کے دفتر اور جیمز مارکیٹ نمک منڈی کا دورہ کے دورا ن کیا اس موقع پر آ ل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز کے چیئر مین افتخا ر احمد،گروپ لیڈرحا جی معمور خا ن، فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبر آف کامرس سر تا ج خان، منہا ج الدین،ایگزیکٹیو ممبران اور دیگر نے دورہ کے بعد معا ون خصوصی کو جیمز سٹون سیکٹر سے متعلق مسائل سے آ گا ہ کیا ور کہا کہ ان مسائل کو حل کیا گیا تو جیمز سٹون کا ایکسپورٹ کئی گنا ہ بڑھ سکتا ہے جس سے ملک کو زیا دہ مقدار میں زر مبا دلہ آئے گا معا ون خصوصی کو ایسو سی ایشن کے لیئے بلڈنگ جیم اینڈ جیمالو جیکل ا نسٹیوٹ آ ف پاکستان سے متعلقہ ضروریات پیش کئے گئے انہوں نے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے ہر قسم کی سہولیات اور مالی تعاون پر کمر بستہ تاجر برادری کو اِن سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لئے آنا چاہئے جبکہ ایسو سی ایشن کے مسائل جو صوبائی یا وفاقی حکومت سے متعلق ہو ان کو حل کر نے کی بھر پو ر کو شش کر ینگے آخر میں معاون خصوصی کو ایسو سی ایشن کی طرف سے یا د گا ر شیلڈ بھی پیش کی گئی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -