مردان میں ٹریفک ڈرائیونگ سکول 2 ہفتوں کیلئے بند

Mar 19, 2020


مردان(بیورورپورٹ)کروناوائرس کے تناظر میں ڈی پی او مردان نے ٹریفک ڈرائیونگ سکول کو دوہفتوں کے لئے بند کرکے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء بھی معطل کردیاہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو ماسک فراہم کرنے کے علاوہ انٹری پوائنٹس پر داخل ہونے والے افرادکو چیک کرنے کے لئے تھرمامیٹر فراہم کردیئے گئے گذشتہ روز ڈی پی او سجادخان نے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے تحت اہلکار ہاتھ ملانے اور بغل گیر ہونے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورنزلہ،زکام بخار میں ہونے کی صورت می اہلکاروں کوہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اس مقصد کے لئے خصوصی ایمبولینس تیارکی گئی ہے پولیس انتطامیہ نے ناکہ بندیوں پرتعینات اہلکاروں کو حفاظتی اقدامات اپنانے اور انٹری پوائنٹس پر چک کرنے کے لئے سپیشل تھرمامیٹرفراہم کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں