مردان سے شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،360 لیٹر برآمد
مردان (بیورورپورٹ) تھانہ طورو پولیس نے بڑے پیمانے پر شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔گاڑی سے 360 لیٹر شراب برآمد،ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجادخان کو ملنے والی خفیہ اطلاع پرتھانہ طورو پولیس کے ایس ایچ او جاوید اقبال خان نے پولیس پارٹی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان نے پریس بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپر مہمند ایجنسی حال یکہ توت ہزار خوانی پشاور سے تعلق رکھنے والے نورمحمد ولد شاہ ولی موٹرکار نمبری LXL-3752 کے ذریعے اسلام آباد شراب سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسکو دوران ناکہ بندی دھرلیاگیا اور گاڑی سے 360 لیٹر شراب برآمد ہوکرقبضہ پولیس کی گئی جبکہ گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوکرتفتیش شروع کردی گئی ہے۔