صوابی،نوجوان کو قتل کرنیوالا آلہ قتل سمیت گرفتار

صوابی،نوجوان کو قتل کرنیوالا آلہ قتل سمیت گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) صوابی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران نوجوان کے قاتل کو آ لہ قتل سمیت گرفتارکر لیا ڈی پی او آ فس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 29 نومبر کو تھانہ صوابی میں موضع بام خیل کے شہزاد خان نے رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی اعجاز بمقام موٹر سائیکل کی ورکشاپ میں موجود تھا کہ اسی اثناء میں ملزم سلیمان ولد فتحے سکنہ باجا نے آکر میرے بھائی پر ارادۃ قتل فائرنگ کھول دی شدید زخمی ہوکر بعد ازاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اوروجہ عناد آپس میں زبانی تکرار بیان کی اس سلسلے میں زیر قیادت ڈی ایس پی صوابی احسان شاہ،ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر فاروق خان اور چوکی بام خیل انچارج اے ایس آئی یاسر خان کو اشتہاری مجرم کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی کامیاب چھاپہ زنی کے دوران ملزم سلیمان کو آلہ قتل پستول بمع کارتوس گرفتار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -