ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے زیر صدارت انتظامی افسران کی کارکردگی اجلاس

ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے زیر صدارت انتظامی افسران کی کارکردگی اجلاس

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے آن لائن اندارج اور اس کے حل کیلئے ضلع کے تمام محکمہ جات اور انتظامی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رحمت علی وزیر،اسسٹنٹ کمشنرزکے علاوہ دیگر انتظامی و لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ذریعے آن لائن شکایات اور اس پر محکمانہ عملدرآمد کے حوالے سے مختلف محکمہ جات کی کارکردگی کا سیر حاصل جائزہ لیا گیا اور ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی اعشاریوں کے تفصیلات پیش کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام محکمہ جات کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے شکایات کو حل کرنے میں کسی بھی تاخیر کے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔انھوں نے کہا کہ تمام محکمے سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے Satisfaction کے اعشاریوں کو بہتر بنانے کیلئے اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں کیونکہ مذکورہ آن لائن سسٹم پر Satisfaction کا معیار60 فیصد سے اوپر ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ تمام محکمے سیٹیزن پورٹل پر اپنی کارکردگی اپلوڈ کرنا سنجیدگی سے لے لیں کیونکہ اس کے ذریعے ان کی کارکردگی کو آن لائن جانچا جاتا ہے جبکہ اپنے کے پی آئز مقررہ وقت اور ثبوتوں کے ساتھ ڈیش بورڈ پر درج کردیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -