متنی پولیس نے اسلحہ و کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

  متنی پولیس نے اسلحہ و کارتوس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کیدوران بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ہونیوالے ملزم کا تعلق نواحی علاقہ متنی سے ہے جو موٹر کار کے ذریعے درہ آدم خیل سے اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کید وران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 14 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس اور 34 عدد رائفل برآمد کر لی گئی ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کواطلاع ملی تھی کہ اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد درہ آدم خیل کی جانب سے کسی بھی اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی صدر سرکل سعید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان ارباب ٹاپو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک مشکوک موٹر کار نمبر743 کوروک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانوں سے14 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس اور34عدد رائفل برآمد کرکے ملزم بہادر خان ولد جان خان سکنہ متنی کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ و ایمونیشن درہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -