کرونا وائرس، صوبائی حکومت کے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائیگا، کمشنربنوں

کرونا وائرس، صوبائی حکومت کے فیصلوں پر من وعن عمل کیا جائیگا، کمشنربنوں

  

بنوں (بیورورپورٹ) ضلع بنوں میں کرونا وائرس کی روک تھام، انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے سلسلے میں کمشنر بنوں ڈویژن کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کی گئی جس میں ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی اور ہیلتھ آفسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کمشنر بنوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں اُٹھا ئے گئے فیصلوں پر من وعن عمل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں اور اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کو تحفظ فراہم کرکے حکومتی ترجیحات کے مطابق عام عوام کو ریلیف دیا جائے گا اوراس وقت کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ تما م دنیا کے ساتھ ساتھ ہم پا کستانی بھی ازمائش کے دور سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے تمام محکموں کے سربرا ہان پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کریں تاکہ ریاست پر آئے اس کڑے امتحان کا سامنا جوان مردی سے کیا جاسکے۔ کمشنر بنوں نے کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے حملے کے پیشِ نظر الگ الگ وارڈز قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات میں عام عوام کو کوئی مشکلات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کرونا وائرس سے متعلق باالکل فکر کرنے کی ضرورت نہیں تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد میں حکومت کا ساتھ دیں، حکومت اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اُٹھا رہی ہے اور انشاء اللہ اس ازمائش پر پورا اتر کر سُر خرو ہو کر آگے نکل جائینگے۔دریں اثناء ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس مکمل طورپر تیار ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی اور حفاظتی انتظامات سے متعلق کمشنر بنوں کوبریف کیا۔ بعدا زاں ملکی سلامتی اورکرونا وائرس کی صورت میں ازمائش کے اس دور سے کامیابی سے نکلنے کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -