بنوں، مختلف واقعات کے دوران 6افراد جاں بحق، ملزمان فرار

بنوں، مختلف واقعات کے دوران 6افراد جاں بحق، ملزمان فرار

  

بنوں (بیورروپورٹ)مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے دوہرے قتل کی واردات تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع ہندی خیل جانی خی میں ہوئی جہاں مبینہ طور پر تین نامعلوم مسلح افراد نے صاحب ولی مدرسہ میں گھس کے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں عثمان غنی ولد خوشخالی خلیل سکنہ ہندی خیل جانی خیل،ناہید اللہ ولد نور تالی جان سکنہ ہندی خیل جانی خیل جاں بحق جبکہ نازی واللہ ولد رافید اللہ سکنہ ہندی خیک جانی خیل زخمی ہوگئے ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول ناہید اللہ کے بھائی زاہد اللہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ٹیکسی ڈرائیور قتل کردیا گیا تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع شگی مچن خیل میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹیکسی ڈرائیور سید رحمن ولد محمد اسلام ساکن ڈوگر عمرزئی بیزن خیل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر آخری اطلاعات تک واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی، تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع کوٹکہ کس کلہ ممند خیل میں مبینہ ملزم وسیم اللہ نے اپنے نیک عمل ولد گل فراز کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت ملزم کو نشہ کرنے سے منع کرنے پر تنازعہ بتایا گیا ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر کینٹ پولیس نے مقتول کے والد گل فراز کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردیجبکہ ثناء اللہ کالونی کوٹکہ ضابطہ خان میں مبینہ طور پر 15سالہ فضیلت بی بی دختر نیک دراز خان نے رسی کو پھندا بناکر گلے میں ٖڈال کر اپنی زندگی کا ختامہ کردیا پولیس نے متوافیہ کے والد نیک دراز خان کی رپورٹ پر خود کشی کا مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ عنبر کلہ اسماعیل خیل میں 20سالہ شاہ زیب خان ولد میر قادر شاہ گیس والی گولیاں کھانے سے جاں بحق ہوگیا،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -