پشاور،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ 3 گرفتار،رقم اور آلات برآمد

پشاور،قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ 3 گرفتار،رقم اور آلات برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قماربازی کے محفل الٹتے ہوئے قماربازی میں مصروف تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور الات قماربازی بھی برآمد کر لی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی محمد شعیب کو شکایت ملی کہ تھانہ آغامیر جانی شاہ کی حدود میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہے جس پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغامیر جانی شاہ عمران الدین خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آغامیر جانی شاہ کی حدود کوہاٹی چوک میں قماربازی میں مصروف تین افراد ممتاز ولد اغاگل،سراج ولد نوشاد اور ذیشان ولد مرسلین کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -