حاجی محمد اقبال خان انتقال کر گئے

حاجی محمد اقبال خان انتقال کر گئے

  

صوابی(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا بار کونسل کے سینئر ممبر و ممتاز قانون مصطفی کمال خان ایڈوکیٹ کے بڑے بھائی حاجی محمد اقبال خان انتقال کر گئے انہیں بدھ کی شام اپنے آبائی قبر ستان موضع کڈی علاقہ تھانہ زیدہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم سابق ہیڈ ٹیچر محمد فاروق خان، تجمل الحسین اور محمد طارق خان کے بھی بڑے بھائی جب کہ جاوید اقبال، منور اقبال اور تنویراقبال کے والد، شہنشا خان ایڈوکیٹ، سلمان خان، سہراب خان اور منیر خان کے ماموں تھے۔مقتول کو بدھ کی شام اپنے آبائی قبر ستان موضع کڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی رسم قل کل بروز جمعہ حجرہ مصطفی کمال ایڈوکیٹ کڈی میں ہو گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -